زاہد چوہدری: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی ایم آر آئی مشین خراب ہوگئی۔ ایم آر آئی مشین کی خرابی سے مریضوں کی تشخیص کا عمل رک گیا ۔
ایم آر آئی نہ ہونے سے دماغی امراض کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ نیوروسرجری سمیت علاج معالجہ ایم آر آئی نہ ہونے سے تعطل سے دوچار ہے ۔ پنز کی ایم آر آئی مشین بند ہونے سے مریض دربدر ہوگئے ۔ ایم آر آئی ٹیسٹ کیلئے مریض دیگر ہسپتالوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں ۔
ایم ایس ڈاکٹرعمراسحاق کا کہنا ہے کہ پنزکےمریضوں کےایم آرآئی ٹیسٹ جنرل ہسپتال سےہورہےہیں،مریضوں کوایم آرآئی ٹیسٹ کی متبادل سہولت جنرل ہسپتال میں میسرہے۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی ایم آر آئی مشین خراب ، مریض خوار
22 Oct, 2024 | 08:48 PM