شہر میں مختلف واقعات، 5 افراد جاں بحق ہو گئے

22 Oct, 2024 | 08:38 PM

سٹی 42:لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق ہو گئے
رائیونڈ روڈ پر کوڑے کے ٹرک نے فٹ پاتھ پر سوئے شخص کو کچل ڈالا، ایدھی ترجمان نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 65 سالہ صدیق سلطان کے نام سے ہوئی،لیاقت آباد میں سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی، متوفی کی عمر 40 سال کے قریب ہے، نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے،ہنجروال، نیاز بیگ چوک کے قریب تشدد زدہ نامعلوم لاش ملی، لاش 3 سے 4 روز پرانی معلوم ہوتی ہے، جس کی  شناخت نہ ہو سکی، شادمان، اتوار بازار کے قریب فٹ پاتھ پر معمر خاتون مردہ حالت میں ملی 65 سالہ خاتون بظاہر بھکارن معلوم ہوتی ہے، جس کی  شناخت نہ ہو سکی،نواں کوٹ، جھگیاں ناگرہ میں ایک شخص نے خودکشی کر لی، 42 سالہ امتیاز نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا،پولیس کارروائی کے بعد میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں، 

مزیدخبریں