سٹی 42: رہنماپی ٹی آئی اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر اور ظلم و ستم سے ووٹ لیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا،اجلاس میں ممبران کی حاضری انتہائی کم تھی،اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا میں نے تین چار سوالات سیکرٹریٹ میں جمع کرائے تھے،سارجنٹ ایٹ آرمز کی ڈیوٹی لگائیں،سی سی ٹی وی کیمرے چیک کریں،ترمیم منظور ہونے سےقبل انٹیلی جنس ایجنسیز کے لوگ اسمبلی کی یونیفارم میں آئے ہوئے تھےاورہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر اور ظلم و ستم سے ووٹ لیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ ایوان کے کسٹوڈین ہیں، یہ غلط روایات ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےاپوزیشن لیڈر کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی ممبر کو میں نہیں روک سکتا کہ وہ کہاں بیٹھیں،فوٹیج لوں گا اور بتاؤں گا وہ کون لوگ تھے۔