ملک اشرف: سیشن جج ریٹائرڈ محمد یوسف اوجلہ انتقال کر گئے۔
ریٹائرڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد محمد یوسف اوجلہ لاہور ہائیکورٹ میں وکالت کررہے تھے۔
ریٹائرڈ جج محمد یوسف اوجلہ کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے تتلے عالی سے نوشہرہ ورکاں روڈ پر واقع گاؤں مری خورد میں ادا کی جائے گی اور انہیں آبائی قبرستان مین دفن کیا جائے گا۔
کینسر کے مریض محمد یوسف اوجلہ چند روز سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے
محمد یوسف اوجلہ نے بطور ایڈیشنل سیشن جج پاکستانی شہریوں کے لاہور کی سڑک پر قتل کے کیس میں امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کا کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل بھی کیا تھا ،
ریمنڈ ڈیوس کو لاہور کے قرطبہ چوک میں دو شہریوں کو قتل کرنے پر جائے وقوعہ سےگرفتار کیا گیا تھا۔