بھارتی فلم سازایکتا کپورکےخلاف ویب سیریز پر مقدمہ درج 

22 Oct, 2024 | 07:09 PM

 ویب ڈیسک : بھارتی فلم سازایکتا کپورکےخلاف ویب سیریز"گندی بات"پرمقدمہ درج  کرلیا گیا ۔ ان پراپنی ویب سیریزمیں نابالغ لڑکیوں کونامناسب انداز میں دکھانے کاالزام ہے
معروف بھارتی فلم سازایکتا کپور اور اُن کی والدہ شوبھا کپور کے خلاف "گندی بات"نامی ویب سیریز میں کم عمر لڑکیوں کو نامناسب انداز میں دکھانے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ایکتا کپور پر الزام ہے کہ "گندی بات" میں انہوں نے نابالغ لڑکیوں کا استعمال کیا جس میں انہیں نازیبا حرکات کرتے دکھایا گیا ہے،ممبئی پولیس کے مطابق اس ویب سیریز پر تعزیرات ہند کی کئی شقوں، پاسکو (پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس) اور آئی ٹی قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے،سیریز پر یہ بھی الزام ہے کہ اس سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی ۔

 شکایت کرنے والے نے بالاجی فلمز پر الزام لگایا ہے کہ ان کی تین ویب سیریز کلاس آف 2017،کلاس آف 2020 اور گندی بات میں نابالغ لڑکیوں کو نازیبا حرکات کرتے دکھایا گیا ہےاوریہ اعتراض کیا گیا ہے کہ ویب سیریز میں سکول یونیفارم میں اداکاروں کو بوس و کنارکرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کا بچوں پر بُرا اثر پڑ سکتا ہے۔ ویب سیریزکے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست ایک یوگا انسٹرکٹر سووپنیل ریواجی نے دی تھی جس کے بعد مقامی عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

 ماضی کے معروف اداکار جیتیندر کی بیٹی ایکتا کپور کے خلاف اس سے قبل بھی اُن کی ایک سریز کے خلاف مختلف  بھارتی ریاستوں میں شکایتیں درج کروائی گئی تھیں ۔

 بہت سے صارفین نے بھی ایکتا کپور پرفحاشی کو فروغ دینے کا الزام لگایا ہے، تاہم کچھ لوگوں کاکہناہے کہ یہ محض الزامات ہیں ورنہ ایکتاکپور کو انڈین اعزاز "پدم شری" کیوں دیا جاتا۔

مزیدخبریں