سٹی42: پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹ فیڈریشن کے سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کے واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے آج پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں پر اس وقت دھاوا بول دیا جب وہ یونیورسٹی میں احتجاج کر رہے تھے۔
قبل ازیں سٹی42 کے رپورٹر عمران نویس نے بتایا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹ فیڈریشن کے کارکنوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا۔ ان کی جانب سے پتھراو کیا گیا اور شیشے کی بوتلوں سے حملہ کیا گیا۔ اس واقعہ میں کئی گارڈ زخمی ہو گئے۔
فیڈریشن کے کارکنوں نے یونیورسٹی میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی۔
اس واقعہ سے پہلے پی یو سٹوڈنٹس فیڈریشن نے گزشتہ رات بھی 2 گارڈز پرتشددکیاتھا۔
گارڈز نے پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں کے تشددکی ایف آئی آر درج کرا دی تھی۔
گزشتہ روز کی لڑائی اور ایف آئی آر کے بعدوہی گارڈزنظر آئے تو سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں نے ان گارڈز پر دوبارہ حملہ کر دیا۔
اس واقعہ کے بعد جب پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹ فیڈریشن کا شعبہ آئی ای آر کے باہر احتجاج ہوا تو درجنوں سکیورٹی گارڈز نے بیک وقت ان پر ہلہ بول دیا ۔
وائس چانسلر کا ملوث طلبا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم ؛ ترجمان پنجاب یونیورسٹی
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طلباء نے یونیورسٹی گارڈز پر شیشے کی بوتلوں سے حملہ کیا،پتھراؤ سے گارڈز کے سر پھٹ گئے،10سکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے،طلبا نے طے شدہ قواعد و ضوابط سے ہٹ کر اشتعال انگیز تقاریر کیں،طلباء تنظیموں نے اشتعال انگیز تقاریر نہ کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی تھی، اشتعال انگیز تقریر پر متعلق تنظیم کے سربراہ کو سکیورٹی آفیسر نے آگاہ کیا،طالبعلم کے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر گارڈز نے اسے سائیڈ پر کیا،طلباء نے شیشے کی بوتلوں، پتھروں اور ڈنڈوں ے گارڈز پر حملہ کر دیا،کچھ عناصر یونیورسٹی کا پرامن ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کا علاج معالجہ کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ وائس چانسلر نے واقعہ میں ملوث طلباء کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی ۔