ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر نے 3 شادیوں میں ناکامی کے بعد انوکھا فیصلہ کر لیا

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر نے 3 شادیوں میں ناکامی کے بعد انوکھا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : امریکا کی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئر نے 3 شادیوں میں ناکامی کے بعد خود سے ہی شادی کرلی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے برنٹی اسپیئر نے  بڑا اعلان کردیا ۔ انہوں نے  ویڈیو  میں سفید رنگ کا عروسی گاؤن پہن  رکھا ہے ۔ اور سر پر بھی عروسی ڈوپٹہ لیا ہوا ہے ۔ انہوں نے  ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ وہ دن جب میں نے خود سے شادی کی، اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا اب تک کا سب سے شاندار فیصلہ ہے‘۔

برٹنی اسپیئر نے شادی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے  ہنی مون کیلئے  Turks and Caicos Islands روانگی کا اعلان کیا ہے ۔


رٹنی اسپیئر کی اس سے قبل 3 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں، 2004 میں  برٹنی نے پہلی شادی کی جو محض 55 گھنٹے ہی چل سکی اس کے بعد ان کی علیحدگی ہوگئی اس  کے بعد انہوں نے دوسری  شادی کی تھی، جو 3 سال تک چل سکی تھی۔بعد ازاں 2022 میں برٹنی اسپیئرز نے  تیسری مرتبہ  شادی کی تھی تاہم  شادی کے 14 ماہ بعد ہی اس جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا۔