سٹی 42: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا جبکہ کھلی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابل روپیہ مہنگا ہو گا۔
آج منگل کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 278.72 پیسے کا ہوگیا لیکن انٹربینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں آج ڈالر کے مقابلے میں کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 74 پیسے تھا۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر آج پانچ پیسے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 278.72 پیسے کا ہوگیا ہے۔