سٹی42: راؤ دلشاد: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ماحولیاتی بہتری کیلئے تاریخی اقدامات سمیت بئت سے اہم فیصلے کر دیئے گئے جن میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانہ بڑھانے کیلئے آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری، پاسٹک مینجمنٹ کی ضلعی کمیٹیاں بنانے کی منطوری اور 310 انوائر منٹ انسپکٹر بھرتی کرنے کی منظوری شامل ہیں۔
پنجاب کی صوبائی کابینہ کے طویل اجلاس مین آج 55 نکات کا ایجڈا زیر غور آیا۔
ایک نوٹس، اور گاڑی بند!
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں اجلاس نے فیصلہ کیا کہ وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑی کو ایک بار نوٹس جاری ہو گا، اس ایک نوٹس کے بعد فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والے گاڑی کو جرمانہ عائد ہوگا اور گاڑی بند کردی جائے گی۔
سنگل یوز پلاسٹک کلچر کا خاتمہ
صوبائی کابینہ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے او رسنگل یوز پلاسٹک کلچر کے خاتمہ کیلئے تاریخی اقدام اٹھا لیا۔
انفورسمنٹ کے مسائل حل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی جئیں گی۔ ڈی سی اور ڈی پی او مینجمنٹ کمیٹیوں کے سربراہ، تاجر او رحکام ممبر ہونگے۔
ضلعی پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیوں کو پلاسٹک کے خاتمے کی مہم کو یقینی بنانے کیلئے جرمانہ کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔
گڈ پلاسٹک کی حوصلہ افزائی
پنجاب کابینہ نے ماحول دوست پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری کی رجسٹریشن او رتجدید فیس میں کمی کا بھی فیصلہ کر لیا۔
انوائرمنٹ انسپکٹروں کی بھرتی اور سہولیات
کابینہ نے 310 انوائر منٹ انسپکٹر بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی ۔ انوائرمنٹ انسپکٹر ز کیلئے250ای بائیکس خریدنے کی منظوری دی گئی۔ انوائر منٹ انسپکٹرز کے لئے سٹینڈرڈ یونیفارم کی منظوری بھی دے دی گئی۔
پنجاب ایگزامینیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی سمیت تین نئی اتھارٹیاں
صوبائی کابینہ نے پنجاب ایگزامینیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی بنانے کی منظوری بھی دے دی۔صوبائی کابینہ نے پنجاب میں 3نئی اتھارٹیز کے قیام کیلئے ایکٹ کی منظوری دی ۔ ان میں پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ،پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی بھی شامل ہیں۔
پنجاب کابینہ نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی
کابینہ نے آج کے اہم اجلاس میں سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سٹوڈنٹس کوجلد لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کی۔
کابینہ نے سمال فارمرز کیلئے کابینہ نے پنجاب کی وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ کی منظوری دے دی۔
صوبائی کابینہ نے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی
کابینہ نے صوبے میں سال میں 2لاکھ جانور تیارکرنے کا ٹارگٹ بھی طے کیا اور بڑے فارمرز کیلئے سکیم لانے پر اتفاق کیا۔
کابینہ نے پنجاب کی ٹَیکنیکل یونیورسٹیوں کو اوپن کرنے کے فیصلے کی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ کی پنجاب میں ہندو اور سکھ بھائیو ں کیلئے فیسٹول کارڈ کے اجراء کی تجویز کو بھی کابینہ نے منظور کر لیا۔
2200 سکھ گھرانوں کیلئے 10 ہزار فی گھرانی گورو نانک جنم دن کی عیدی
پنجاب کی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ بابا گورونانک کے جنم دن اور دیوالی پر 2200خاندانوں کو 10 ہزار روپے فی خاندان ملیں گے۔
کابینہ نے وائلڈ لائف پارکس جوہر آباد میں گریڈ 1 سے 15 تک کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری، کھیلتا پنجاب گیمز 2024 (انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام) کی منظوری بھی دی۔
کھیلتا پنجاب گیمز کیلئے ایک لاکھ 15ہزار سے زائد کھلاڑی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ 6ہزار نوجوانوں کو 25ہزار ماہانہ پر انٹرن شپ کروائی جائے گی۔