چیف جسٹس کا انتخاب؛ پارلیمانی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے ارکان کو  لانے کیلئے اجلاس میں وقفہ کر دیا

22 Oct, 2024 | 05:56 PM

Waseem Azmet

 سٹی42:  نئے چیف جسٹس کے انتخاب  کیلئے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی   کا اجلاس پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تین ارکان کو بھی اجلاس مین لانے کے لئے تین گھنٹے کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ 

نئے چیف جسٹس کے انتخاب  کیلئے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی  کا اجلاس شام چار بجے نو ارکان کے ساتھ شروع ہوا تھا اور سنی اتحاد کے دو اور پی ٹی آئی کا ایک رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ شام ساڑھے پانچ بجے کمیٹی نے اپنا اجلاس کچھ دیر کے لئے وقفہ کر دیا ہے۔ اب اجلاس شب ساڑھے آٹھ بجے دوبارہ شروع ہو گا۔

 کمیٹی کے چار ارکان پی ٹی آئی اور سنی کونسل کے ارکان کو اجلاس میں  لانے کیلئے جائیں گے

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ آرٹیکل 175 کے تحت کمیٹی کے دو تہائی ارکان کو نئے چیف جسٹس کا انتخاب کرنا ہے،  آج کمیٹی کے اجلاس مین نو ارکان شامل ہیں جو  آئین کے مطابق نئے چیف جسٹس کے انتخاب کے لئے درکار تعداد سے زیادہ ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ جن ارکان نے اجلاس مین شرکت نہیں کی وہ بھی اجلاس مین شریک ہوں۔ اس لئے ہم نے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔ 

 پرویز اشرف، احسن اقبال، رعنا اور  سے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن کی پارٹی پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو اس اجلاس مین آنے کے لئے کہیں، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی یہی درخواست کی ہے کہ وہ  جا کر پی ٹی آئی کے ارکان کو  خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پر راضی کریں۔

مزیدخبریں