جعلی پولیس اہلکار گرفتار

22 Oct, 2024 | 05:48 PM

اسرار خان : داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلیا 

 پولیس کے مطابق ملزم شاہ رخ پولیس اہلکار بن کر لوگوں کی تلاشی لیتا تھااور دوران تلاشی شہریوں سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیتا تھا،ملزم دوران واردات رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزم کو  انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا 

مزیدخبریں