پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کے انتخاب کی کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا

22 Oct, 2024 | 05:48 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  کل پیر کی شام چیف جسٹس کے انتخاب کے لئے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بخوشی حصہ بننے والے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان نے آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم  نمبر 5 میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے نہیں آئے۔ 

کمیٹی کے اجلاس میں باقی 9 ارکان موجود تھے، اجلاس شام چار بجے شروع ہو گیا تھا، شام ساڑھے پانچ بجے کمیٹی کے ارکان نے اپنے اجلاس میں  وقفہ کر دیا اور چار ارکان کو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کے تی نارکان کو کمیٹی کے اجلاس میں لانے کی ذمہ داری دے کر بھیج دیا۔  

آج منگل کی شام چار بجے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے  تقرر  کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا  بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں شروع ہوا تو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تین ارکان اس اجلاس مین شریک نہیں ہوئے۔ ان کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ اجلاس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے کل سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر، قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور صاحبزادہ حامد کو اپنے نمائندے نامزد کیا تھا، ان تینوں ارکان کے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہونے کا نوٹیفیکیشن کل ہی جاری ہو گیا تھا، آج بظاہر کسی وجہ کے بغیر تینوں ارکان نے کمیٹی کے پہلے ہی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ 

مزیدخبریں