ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب

22 Oct, 2024 | 04:49 PM

 عابد چوہدری :ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب ہوئی ۔ 
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکن  نے شرکت کی ۔ 23ممالک کے 274 مندوبین  کو ریسکیو چیلنج ،ایشیا پیسفک ارتھ کوئیک مشقوں میں شامل کیا۔انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج میں انگلینڈ، چین، پاکستان، فلپائن، ملیشیا ،جنوبی کوریا، نیپال، تھائی لینڈ اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں چیلنج میں موجود ہیں 

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا بین الاقوامی ایونٹس عالمی سطح پر پروفیشنل ٹیموں کے درمیان پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ہم آہنگی کو بڑھانے میں ہمیشہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔سیکرٹری انٹرنیشنل ریسکیو سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ کا کہنا تھا پاکستان ریسکیو ٹیم کی جانب سے کی گئی پیش رفت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

بین الاقوامی ریسکیو چیلنج میں 22 اکتوبر تک چین، برطانیہ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، فلپائن، نیپال، تھائی لینڈ اور پاکستان کی ریسکیو ٹیمیں ہائٹ ریسکیو چیلنج، ڈیپ ویل ریسکیو چیلنج، محدود جگہ سے نکالنے کا چیلنج، ٹراما چیلنج اور فائر فٹنس چیلنج میں حصہ لیا۔ 

 موٹر وے ایمبولینس سروس بھی جلد متعارف کی جائے گی، سپیکر پنجاب اسمبلی 

راو دلشاد: ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے  تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری ونسٹن چانگ،امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے بھی  شرکت کی ۔ 
سپیکر نے ملائیشیا، چین، کوریا، فلپائن،برطانیہ سمیت غیر ملکی ٹیموں کی شرکت کو سراہا۔سپیکر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 نے پنجاب بھر میں لاکھوں زندگیاں بچائیں،سپیکر ملک محمد احمد خان نے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے

مزیدخبریں