شہری کا موبائل چھین کر فرار ہونے والا ڈولفن کے ہتھے  چڑھ گیا 

22 Oct, 2024 | 04:28 PM

عابد چوہدری :ڈولفن سکواڈ کی سنیچرزاورسٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ ڈولفن نے شیرا کوٹ  سے سنیچنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا
ترجمان ڈولفن   کے مطابق ملزم شہری سے موبائل چھین کر فرار ہوا تھا،ڈولفن سکواڈ نے شہری کی نشاندہی پر تعاقب کے بعد 60 فٹ روڈ گندہ نالہ سے ملزم کو گرفتار کیا
ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کیا گیا ۔ شہری نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی شناخت کر دی۔ملزم سابق ریکارڈ یافتہ، تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔

مزیدخبریں