جنید ریاض: پنجاب کی حکومت نے ایگزمینشن کمیشن ،کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی بنانے کے لئے پیپر ورک مکمل کر لیا۔
نئی اتھارٹی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 3ذیلی اداروں کوضم کر کے بنائی جا رہی ہے۔
پنجاب ایگزمینشن کمیشن ،قائداکیڈمی اور ٹیکسٹ بک بورڈ کو ضم کیا جا رہا ہے۔ تینوں اداروں کے انضمام سے جو ادارہ بن رہا ہے اسے ایگزمینشن کمیشن ،کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کا نام دیا جا رہا ہے۔
سکول ایجوکیشن اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹی کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ اس مسودے کی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ تین اداروں کے انضمام سے بننے والی نئی اتھارٹی متعلقہ امور کے متعلق جدید اپروچ کے ساتھ بہتر کام کرے گی اور قیمتی ٹیکس منی کا ڈپلیکیشن آف ایفرٹ پر زیاں بھی رک جائے گا،
دوسری طرف تینوں اداروں کے ملازمین نئے محکمے کی تشکیل سے بے چین ہیں اور عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ بعض ملازمین نے سنیارٹی اور سروس سٹرکچر متاثر ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جب کہ بہت سے ملازیوں کو سرپلس ہو جانے کا ضدشہ ہے۔ ملازمین کو خدشہ ہے کہ انہیں اضافی افرادی قوت تصور کر کے نوکری سے فارغ بھی کیا جا سہتا ہے۔