وقاص احمد: لوئر مال سے لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی کا سراغ نہ مل سکا
صوبائی وزیر بلال یاسین اور تفتیشی افسران کی فیملی سے ملاقات ہوئی متاثرہ بچی کے والدین کو اب تک ہونیوالی تفتیش بارے آگاہ کیا۔پولیس اور منتخب نمائندے کی کاوشیں کارگر ثابت نہ ہوسکی ۔لوئر مال کے علاقے سے لاپتہ ہونیوالی 3 سالہ عفرا کا کوئی سراغ نہ چل سکا ۔ابراہیم روڈ لوئر مال کی رہائشی 3 سالہ عفرا گزشتہ 8 روز سے لاپتہ ہے۔ بچی کے اغوا کا مقدمہ بچی کے ماموں شبیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔منگل کےروزایم پی اے بلال یاسین اور تفتیشی افسران نے عفرا کی فیملی سے ملاقات کی اور فیملی کو پولیس تفتیش بارے آپ ڈیٹ کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق پولیس نے ابراہیم روڈ کے اطراف کے کمرے چیک کر لئے تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ابتک پولیس کسی مشکوک فرد کو حراست میں لے سکی نہ ہی بچی بارے کوئی معلومات اکھٹی کر سکی۔