بالی وڈ نے پاکستان کا ایک اور گانا چوری کرلیا

22 Oct, 2024 | 04:12 PM

ویب ڈیسک: بالی وڈ نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ریشما کا گانا ’’اکھیاں نو رہن دے‘‘ چوری کرلیا۔

  بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو چرانے کا رواج کافی پرانا ہے ،اب بھارتی انڈسٹری نے ایک اور مشہور پاکستانی گانا چوری کرلیا جس پر پاکستانی شوبز اسٹار  بھی ناراض نظر آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بالی وڈ فلم 'دو پٹی' کا    ایک گانا ' اکھیاں نو رہن دے' خوب وائرل ہورہا ہے جو کہ پاکستانی گانا ہے۔گزشتہ روزن اس فلم ٹیلر منظر عام پر آیا جس میں سینئر اداکارہ کاجول کے ساتھ اداکارہ کریتی سینن ڈبل رول کرتی نظر آئی ہیں جبکہ اس فلم میں اداکار  شہیر شیخ بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔اس فلم کو رواں ماہ کی 25 تاریخ کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

 پاکستانی گانا چرا کر  استعمال کرنے پر سوشل میڈیا پر بھی پاک بھارت جنگ چھڑی ہوئی ہے، پاکستانی صارف نے اسے منافقت کی انتہا قراردیا ہے تو بھارتی صارف کا کہنا تھا کہ اس گانے کو جانتا کون تھا ہمارا شکر گذارہونا چایئے کہ ہم نے اسے ری پروڈیوس کرکے دنیا کو دکھایا۔

واضح رہے کہ یہ گانا پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ریشما کا ہے جنہوں نے اپنی البم ریشماں کیلئے 1975 میں گایا تھا۔ اس سے قبل گلوکارہ ریشما بھارت کیلئے 'لمبی جدائی' گانا بھی گا چکی ہیں جو دونوں ملکوں میں کافی پسند کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی گانا چوری کرنے پر اداکار عدنان صدیقی نے بالی وڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ایک کلاسک گانے کے ساتھ برا سلوک کیا گیا، گلوکارہ ریشما جی اور ان کی چھوڑے جانے والی میراث کی عزت کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں