عمران یونس: لڑکیوں کو محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی, اداروں میں خواتین عملے کی تقرری کو یقینی بنانے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
مراسلہ کے مطابق تعلیمی اداروں ، ہوسٹلز میں صرف خواتین عملہ تعینات کیا جائے،مرد عملہ ضروری ہو تو کیمروں یا سینئر خواتین عملے کے ذریعے نگرانی کرے ،نگرانی کے لئے کیمرا ریکارڈنگ کو 30 دنوں تک محفوظ رکھا جائے۔
کسی بھی غیر محفوظ جگہ کی کیمرے نگرانی کی جائے،محکمہ ہائرایجوکیشن نے یونیورسٹیز، کالجز، ہاسٹلز سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا۔