ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاور شیئرنگ کا معاملہ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع

پاور شیئرنگ کا معاملہ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ کا معاملہ,آئینی ترمیم کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا ۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں متعدد معاہدوں پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، ن لیگ نےپنجاب میں ڈسٹرکٹ سطح پرفنڈز کے اجراء کا آغاز بھی کردیا، پیپلز پارٹی کی جن اضلاع میں نمائندگی ہے وہاں فنڈز ملیں گے ۔

پیپلز پارٹی کے ڈویژن سطح پرلاء آفیسرزکی تعیناتی بھی ہوگی، 23 سے 40فیصد تک پاور شیئرنگ فارمولے پرعملدرآمد شروع ہوگیا،آئندہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیوں میں مزید معاہدوں پر کام شروع ہوگا۔