علی امین گنڈاپور کی پنجاب کی وزیر اعلیٰ کے متعلق مسوجنسٹ گالم گلوچ

22 Oct, 2024 | 02:35 PM

Waseem Azmet

سٹی 42: پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا نے آج ایک بار پھر  پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے متعلق  مسوجنسٹ گالم گلوچ کی انتہا کر دی۔ 

پشاور میں میڈیا کے کیمروں کے سامنے خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے  علی امین گنڈا پور نے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے متعلق  ایک بار پھر مسوجنسٹ بد زبانی کی اور  مریم نواز کے شوہر  کیپٹن صفدر کے متعلق بھی بد گوئی کی۔  وہ پہلے بھی کئی مرتبہ پنجاب کی خاتون سیاستدان کے متعلق نازیبا اور مسوجنسٹ باتیں کر چکے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ وہ آئینی ترمیم کو نہیں مانتے اور پورے ملک کو بلاک کر دیں گے۔  علی امین نے اس سے پہلے قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے ووٹ کرنے والے آزاد ارکان کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد علی امین گنڈاپور دو مرتبہ نیوز چینلز کے کیمروں کے سامنے  سنگین نوعیت کی بدزبانی کر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ ملک بھر میں احتجاج ہو گا اور وہ احتجاج کی قیادت کریں گے۔ ہر طرف سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے۔ علی امین نے کہا کہ احتجاج حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں