قیصرکھوکھر: محکمہ سوشل ویلفیئر نے اجتماعی شادیوں دھی رانی کے پورٹل کا آغاز کر دیا ہے، آج پہلے روز اجتماعی شادیوں کیلئے 135 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
محکمہ سوشل ویلفیئر نےوزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب میں ’’ دھی رانی اجتماعی شادیوں‘‘ کے پورٹل کا آغاز کر دیا ہے، آج پہلے روز اجتماعی شادیوں کیلئے 135 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
15 درخواستیں لاہور سے موصول ہوئی ہیں،محکمہ سوشل ویلفیئر اگلے ماہ نومبر میں تین ہزار اجتماعی شادیاں کرائے گا،جس میں وزیراعلیٰ کی جانب سےسلامی دی جائے گی اور ضروری سامان جہیز میں دیا جائے گا,اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کا آغاز 30 نومبر 2024 کو ہوگا۔