ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو صارفین کے لئے اچھی خبر

لیسکو صارفین کے لئے اچھی خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:  لیسکو کے صارفین کے لئے خوشخبری، بجلی صارفین کیلئے 7 لاکھ 50ہزار  کےسنگل فیز میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کرے گی۔

 ذرائع کے مطابق  بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری   کے بعد کمپنی رواں ماہ  سنگل فیز میٹرز  خریدنے کا عمل شروع کرے گی۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  ٹینڈر کے ذریعے کامیاب کمپنی سے سنگل فیز میٹرز خریدے جائیں گے،لیسکو کو 3کھیپ کی صورت میں ساڑھے 7لاکھ میٹرز فراہم کئے جائیں گے،لیسکو  نیو کنکشن اور جلنے والے میٹرز کو تبدیل کرنے کیلئے خریداری کرے گی۔

 خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین نے سنگل فیز میٹر لگوانا شروع کئے۔


 

Ansa Awais

Content Writer