نئی سہولت کا آغاز، اوورسیز پاکستانیوں کی سنی گئی

22 Oct, 2024 | 12:42 PM

میاں کلیم اختر:سمندر بار پاکستانیوں کو آن لائن رجسٹری کی سہولت فراہم کرنے کا معاملہ,امریکہ، برطانیہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ممالک میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے تقریبا 8 بڑے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے تحت آن لائن رجسٹری کی سہولت فراہم کریں گا، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کا کہناتھا کہ پلرا سمندر پار پاکستانیوں کو فرد ملکیت، خسرہ گرداوری اور رجسٹری و انتقال کی آن لائن سہولت فراہم کر رہا ہے۔

پائلٹ پراجیکٹ کے تحت سعودی عرب، برطانیہ ، امریکہ اور ابوطہبی سمیت دیگر 4 ممالک میں آن لائن رجسٹری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،ابتدائی طور پر ایسے ممالک جہاں سمندر پار پاکستانیوں کی تعداد زیادہ ہے ، ان ممالک میں سہولت دی جارہی ہے۔

نبیل جاوید کا کہناتھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کی فراہمی کے لئے تمام ڈیجیٹل گیجٹس امریکہ، برطانیہ ، سعودی عرب اور ابوظہبی پہنچا دیے گئے ہیں، سمندر پار پاکستانی اپنے متعلقہ سفارتخانے جاکر اپنی رجسٹری و انتقال چند منٹوں میں کروا سکے گئے۔

مزیدخبریں