قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج 5 بجے، 3 نئے بل پیش کئے جائینگے

22 Oct, 2024 | 12:13 PM

روزینہ علی: قومی اسمبلی اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا، اجلاس میں تین نئے بل پیش کئے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق آغا رفیع اللہ پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل پیش کریں گے،شفقت عباس دستور ترمیمی بل 2024پیش کریں گے، ایم کیو ایم پاکستان کی ارکان بھی دستور ترمیمی بل پیش کریں گے۔
اجلاس میں مختلف قرار دادیں بھی پیش کی جائیں گی،مختلف معاملات پر بحث کی تحریکیں بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، اجلاس میں دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کئے جائیں گے،سینیٹ اجلاس آج سہہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس ہوگا۔
اجلاس میں وزیر آبی توانائی کو انڈس واٹر ٹریٹی پر دوبارہ بات چیت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہوگا،صدارتی خطاب پر تشکر کی تحریک بھی ایجنڈا کا حصہ ہوگی۔

مزیدخبریں