عثمان خادم کمبوہ: پاکستان تحریک انصاف کا آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا،لاہور، پنجاب سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی قیادت نے گزشتہ ناکام احتجاج کے بعد نئی حکمت عملی کے ساتھ احتجاج کی ہدایت کی،قیادت کا ضلعی تنظیموں کی جگہ ٹکٹ ہولڈرز کو احتجاج کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
احتجاج کی تیاریوں کے لئےخصوصی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ ہوا، قیادت کا احتجاج سے قبل کارکنان کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ،پی ٹی آئی موثر حکمت عملی کے ساتھ احتجاج کی کال دے گی۔