ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو منشیات فروش گرفتار، 8 کلو 400 گرام سے زائد چرس برآمد

 دو منشیات فروش گرفتار، 8 کلو 400 گرام سے زائد چرس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے،ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کیاگیا۔
 ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کیاگیا،ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات کی سپلائی کرتے،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 8 کلو 400 گرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ،ملزمان منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزم زاہد کے قبضہ سے 6 کلو جبکہ ملزم گلفام عرف ہیرا کے قبضہ سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔