دْرِنایاب : ایل ڈی اے نے رجسٹرار کوآپریٹو کے دفتر سمیت چھ پراپرٹیز سربمہر کردیں ,دار التوحید ، ڈیبلیکس بیوٹی سیلون سربمہر کردیا گیا ۔
ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ ون نے کارروائی کرکے شادمان میں چھ املاک سیل کردیں ۔ دار التوحید ، ڈیبلیکس بیوٹی سیلون سربمہر کردیا گیا ۔ مغل لیب ، یونی کئیر میڈیکل سنٹر سربمہر کردیا گیا ۔ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز 390 شادمان سربمہر کردیا گیا ۔ فضل سویٹس اور چیری آٹوز کا شوروم سربمہر کردیا گیا ۔ ڈائریکٹر عائشہ مطاہرنے چیف ٹاون پلانر اسدالزمان کی ہدایت پر کارروائی کی ۔ پولیس اور ایل ڈی اے انفورسمنٹ عملہ موجود تھا۔
ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ ون کی کارروائی، شادمان میں چھ املاک سیل
22 Oct, 2024 | 11:33 AM