محکمہ خزانہ نے مختلف واٹر سپلائی سکیموں کیلئے بجٹ جاری کر دیا

22 Oct, 2024 | 11:18 AM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے مختلف واٹر سپلائی سکیموں کیلئے بجٹ جاری کر دیا ہے،نشتر کالونی کی واٹر سپلائی سکیم کیلئے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری،باگڑیاں کی واٹر سپلائی سکیم کیلئے 30 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے ۔
 محکمہ خزانہ نے مختلف سکیموں کیلئے بجٹ جاری کردیا۔پاپولیشن انوویشن فنڈ کیلئے ایک ارب دس کروڑ روپے ،بلوکی واٹر سپلائی سکیم کیلئے 3 کروڑ 70 لاکھ روپے اوریونین کونسل 247 چندرائے کی واٹر سپلائی سکیم کیلئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔یوسی 250 کی واٹر سپلائی سکیم کیلئے 2کروڑ 60 لاکھ ،نشتر کالونی کی واٹر سپلائی سکیم کیلئے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے اور خورد کلاں کی واٹر سپلائی سکیم کیلئے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔ باگڑیاں کی واٹر سپلائی سکیم کیلئے 30 کروڑ 50 لاکھ روپے اورپاک کالونی کی واٹر سپلائی سکیم کیلئے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔

مزیدخبریں