بختاور بھٹو زرداری نے اپنے نومولود بیٹے کا نام بتادیا

22 Oct, 2024 | 11:05 AM

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے نومولود بیٹے کا نام بھی بتادیا۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے نومولود کے نام سے بھی آگاہ کردیا، انہوں نے نومولود کا ناممیر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا  ہے،اپنے پیغام میں انہوں نے بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی لکھی جو 20 اکتوبر 2024 ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی  کہا کہ ’"اللہ کے نام سے، جو سب سے زیادہ رحم کرنے والا، سب سے زیادہ مہربان ہے۔ یہ نام نومولود کے لیے باعثِ برکت ہو اور اسے اچھی صحت اور خوشحالی عطا کرے۔‘

 بختاور بھٹو نے اپنے دعائیہ پیغام میں یہ بھی کہا کہ ‘ اے اللہ، اسے شفقت اور محبت والا بچہ بنا، اسے ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے پر چلا اور اس کی حکمت اور بھلائی کی روشنی کو اس دنیا میں پھیلادے۔‘

بختاور بھٹو نے نام کے اعلان کے ساتھ ایک تصویر بھی جاری کی جو ایک ایک پورٹریٹ ہے، پورٹریٹ میں ایک بچے کو شمشیر تھامے گھوڑے پر سوار دیکھا جاسکتا ہے، بچے کے عقب میں ’میر ذوالفقار‘ تحریر ہے۔


 

مزیدخبریں