ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نورا فتیحی اورسعود قاسمی ایک ساتھ کام کررہے ہیں؟

نورا فتیحی اورسعود قاسمی ایک ساتھ کام کررہے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی اور پاکستانی اداکار سعود قاسمی کو لندن میں  ایک ساتھ دیکھ کر  مداح حیران رہ گئے .

اداکار سعود قاسمی کی اہلیہ جویریہ سعود کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اس ملاقات کی ویڈیو شیئرکی گئی، جہاں کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بالی ووڈ کوئن نورا فتحی اور فلم اسٹار سعود کی ڈیلاس میں ایک ساتھ تصویریں۔‘ساتھ ہی انہوں نے نورا فتیحی ، سعود قاسمی کو ٹیگ بھی کیا۔ این سی ایل کی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ  یہ ایک ناقابل فراموش دن تھا، جو سنسنی خیز کرکٹ اور میدان کے اندر اور باہر شاندار جوش و خروش سے بھرا ہوا تھا۔

کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کی ملاقات نیشنل کرکٹ لیگ یو ایس اے کے فائنل میچ میں ہوئی۔  نورا فتیحی کے ساتھ ملاقات پرسعود قاسمی کے مداح بہت خوش ہیں اوروہ یہ جاننے کیلئے بے تاب ہیں کہ یہ دونوں مستقبل میں کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے .

یاد رہے کہ    نورا فتیحی حالیہ کچھ عرصے کے دوران اپنی پرفارمنسز اور بین الاقوامی پروجیکٹس کی وجہ سے بالی ووڈ کی اہم شخصیت بن چکی ہیں۔یاد رہے کہ نیشنل کرکٹ لیگ یو ایس اے 2024 کے فائنل میں نورا فتیحی نے خصوصی طور پر شرکت کی تھی جبکہ فائنل میچ میں گلیمر اور جوش و خروش کا اضافہ کیا۔

دوسری جانب سعود قاسمی کا شمارپاکستان فلم انڈسٹری کے ناموراداکاروں میں ہوتاہے جنہوں نے 1993 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیاجس کے بعد وہ  150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں،ان کی مقبول فلموں  کی ایک طویل فہرست ہے جن میں فلم "ہوائیں" بھی شامل ہے جس نے انہیں فلمی دنیاکے کامیاب اداکاروں کی صف میں لاکھڑاکیاتھا۔