بسیم افتخار،سعید احمد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 9پیسے کمی ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9پیسے سستا ہو نے سے ڈالر 277.69 روپے سے کم ہوکر 277.60 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج 546 پوائنٹس اضافے ساتھ انڈیکس86ہزار 603 کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا ہے۔
خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 807 پوائنٹس اضافے کیساتھ 86 ہزار 57 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔