ماہرہ خان کو فلم ریئس میں کس کے کہنے پر کاسٹ کیا گیا؟ راز سے پردہ اٹھ گیا

22 Oct, 2024 | 10:21 AM

ویب ڈیسک: ماہرہ خان کو بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا تھا، یہ فلم ماہرہ کی واحد بالی ووڈ فلم تھی کیوں کہ بعد میں ہندو انتہا پسندوں نے ان پر انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگوادی تھی اور انہیں متعدد دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔

تفصیلات کےمطابق رئیس میں ماہرہ خان نے آسیہ کا کردار ادا کیا اور انہیں ان کی اداکاری پر خاصی داد بھی ملی، ماہرہ خان کو رئیس میں کاسٹ کرنے کے بارے میں کئی کہانیاں سامنے آ چکی ہیں جن کے بارے میں مختلف دعوے کیے گئے ہیں کہ اس کردار میں کس کس اداکارہ کو کاسٹ کیا جانا تھا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم رئیس کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے انکشاف کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ ایک ایسی لڑکی چاہتے تھے کہ جس کی عمر 30 سال سے زیادہ ہو اور وہ اچھی اردو بول سکے، انہوں نے بتایا کہ کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف جیسی ہیروئنیں تھیں جو دیکھنے میں معصوم نظر آتی تھیں لیکن وہ یا تو اتنا چھوٹا کردار کرنے کو تیار نہیں تھیں یا پھر زیادہ معاوضہ لینا چاہتی تھیں۔

راہول کی والدہ اور گوری خان کی والدہ نے ماہرہ کو دیکھا ہوا تھا اور انہوں نے مشورہ دیا کہ اس فلم میں ماہرہ کو کاسٹ کرلیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ پھر ماہرہ خان کا آڈیشن لیا گیا اور پتا چلا کہ یہی فلم رئیس کی وہ آسیہ ہے جس کی وہ تلاش میں تھے۔

مزیدخبریں