ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس قاضی فائزعیسی دو روز کے لئے چیمبر ورک پر روانہ

چیف جسٹس قاضی فائزعیسی دو روز کے لئے چیمبر ورک پر روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی دو روز کے لئے چیمبر ورک پر چلے گئے۔

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پرسوں جمعرات سے دوبارہ معمول کے مقدمات کی سماعت کریں گے،جسٹس منصور علی شاہ کا بنچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع  کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی چیمبر ورک کے دوران مقدمات کے فیصلے لکھیں گے،وہ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ  قاضی فائزعیسٰی مرحوم قاضی محمد عیسٰی کے صاحبزادے ہیں  جن کا شمار بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، قاضی محمد عیسیٰ صوبہ بلوچستان میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اہم رہنما اور پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن بھی تھے،انہیں آل انڈیا مسلم لیگ بلوچستان کے پہلے صدر ہونے کا اعزاز حاصل تھا،بعد میں جب پاکستان کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوا تو انہوں نے اس میں بھرپور تحریک چلائی۔

 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی،کراچی گرائمر سکول سے  او اوراے لیول کیا، پھر قانون کی اعلیٰ تعلیم کیلئے لندن چلے گئے ۔