ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی؛ اینٹوں کے 328بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی؛ اینٹوں کے 328بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: ادارہ ماحولیات پنجاب نے سموگ کے تدارک کے لیے اپنی کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے یکم اکتوبر سے اب تک 328 اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار کر دیا ہے۔

پنجاب بھر میں 1,487 صنعتی یونٹس اور 4,000 اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 20 دنوں کے دوران 93 صنعتی یونٹس اور 72 اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ادارہ ماحولیات کی جانب سے  پنجاب بھر میں 1,415 یونٹس اور بھٹوں کو نوٹسز جاری کیے ہیں اور 145 ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ہیں۔