جمال الدین: عدالت نےعسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت 3مقدمات پر سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کےمطابق تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی بعد از گرفتاری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ نے بعد از گرفتاری ضمانت دائر کر رکھی ہے،اعجاز چودھری،میاں محمود الرشید نے بعد از گرفتاری ضمانت دائرکر رکھی ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں پر وکلاء سے دلائل طلب کر لئے،انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی،عدالت نے ضمانتوں پر مزید سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی