میرا پیارا ٹیم کی ایک اور کامیابی، 4 ماہ سے لاپتہ بچی کو اپنوں سے ملا دیا

22 Oct, 2024 | 09:39 AM

فاران یامین:"میرا پیارا" ٹیم نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

 کراچی سے مالکن کے رویے سے تنگ آکر لاہور پہنچنے والی 12 سالہ بچی اقراء کو اس کے اہل خانہ سے ملا دیا گیا ہے۔

اقراء گزشتہ 4 ماہ سے ایدھی ہومز میں والدین کی راہوں کی تلاش کر رہی تھی۔ انسپکٹر فہمیدہ ذیشان اور ٹریفک ٹیم نے متعدد فالو اپ سیشنز کے ذریعے کراچی سے اقراء کے گھر والوں کو تلاش کیا۔

بچی کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز، آئی جی پنجاب، اور سی ٹی او لاہور کا شکریہ ادا کیا، جن کی ہدایت پر اس کامیابی کو ممکن بنایا گیا۔


 

مزیدخبریں