سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز کا دورہ برطانیہ شیڈول جاری

22 Oct, 2024 | 09:08 AM

راو دلشاد: قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف دبئی، لندن، امریکہ اور یورپ کا دورہ کریں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا بیرون ملک دوروں کا شیڈول مرتب کرلیاگیا، نوازشریف کا لندن، امریکہ و یورپ کے دورے کا شیڈول مرتب کیاگیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن اور یورپ کے دوروں میں ہوں گی۔
سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے پانچ ملک کے دوروں کےلئے روانہ ہوں گے،نوازشریف دبئی، امریکہ، لندن اور یورپ کےلئے روانہ ہوں گے،نوازشریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی کےلئے اڑان بھریں گے،دبئی میں ایک روز قیام ہوگاپھر لندن روانہ ہوجائیں گے۔
29 اکتوبر کو لندن سے نوازشریف امریکہ جائیں گے،نوازشریف امریکہ میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نومبر کے پہلے ہفتے لندن جائیں گی،چند روز قیام کے بعد نوازشریف اور مریم نواز یورپ کے مختلف ممالک کے دورے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف بیرون ممالک کے دوروں کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے،نوازشریف نے لندن میں چیک اپ کےلئے جانا ہے،آئینی ترامیم کے باعث انہوں نے اپنا دورہ دو بار ملتوی کیا،اب نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ بھی کروائیں گے،ان کی لندن میں کچھ اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

مزیدخبریں