ویب ڈیسک:اسلام آباد احتجاج،پی ٹی آئی مری کے گرفتار 13 پی ٹی آئی کارکنان اڈیالہ جیل سے رہا، رہا مقامی رہنماوں میں راجہ ہارون محفوظ و دیگر مقامی تنظیم کے اراکین شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہا ہونے والے والے کارکنان و رہنماوں کے استقبال کے لئےبڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان موجود تھے ،سابق ناظم مری سردار سلیم،سردار منصور سلیم (سینئر نائب صدر شمالی پنجاب ) راجہ الیاس ، راجہ کامران ، امجد عباسی و دیگر موجود تھے۔
راجہ ہارون محفوظ کا کہنا تھا کہ جیل میں قید رہ کر قائد کی محبت مزید بڑ ھ گئی,کارکنان رات بھر جیل میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہیں،گرفتاریاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، قائد کیلئے جان بھی حاضر ہے۔