ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کا اجراء کردیا

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کا اجراء کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشادحسین: کسان کارڈ اور انسداد سموگ سکواڈ کی لانچنگ تقریب, پنجاب حکومت نے 150ارب سے کسان کارڈ کا اجراء کردیا۔

تفصیلات کےمطابق سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے 150ارب روپے سے کسان کارڈ اور انسداد سموگ اسکواڈ لانچ کردیا،تقریب سے خطاب میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کسان کارڈ کی لانچنگ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسوقت تک سموگ ختم نہیں ہوگی جب تک انفرادی و اجتماعی سطح پر حقیقی کاوشیں نہیں کی جاتیں۔

اب سموگ کے خاتمہ کےلئے قدم اٹھائیں گے تو آٹھ سے دس سال کا وقت لگے گا،تین لاکھ کسان کارڈ کے ذریعے بیج و کھاد خرید سکیں گے۔

وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی کاکہناتھاکہ سموگ زندگی کو ختم کررہا ہے جس کےلیے سب کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی ، پنجاب کو سموگ سے آزاد کرائیں گے۔

سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے کہا کہ پنجاب میں زراعت کی ترقی و کسانوں کی خوشحالی کے کسان کارڈ کا پروگرام خوش آئند ہے،کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے کسان کارڈ لایا گیا۔