ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹونٹی چیمپئین وائٹ فرنز پرسوں احمد آباد میں انڈیا ویمن کے ساتھ ون ڈے کھیلیں گی

ICC Womens T20 world cup, White Ferns , New Zeeland Vs India Woemn One Day Match, city42
کیپشن: دبئی سٹیڈیم میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتنے کے بعد وائٹ فرنز کے دڑیسنگ روم میں جشن کا ایک منظر، اب یہ سپر گرلز کوئی ریسٹ کئے بغیر تین ون ڈے میچ کھیلنے کے لئے انڈیا جا رہی ہیں۔ (سکرین شوٹ آئی سی سی کی ویڈیو سے لیا گیا)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دبئی میں آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ ویمن آرام نہیں کر رہیں بلکہ  پرسوں بھارت کے ساتھ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔  
وائٹ فرنز نے پرسوں 24 اکتوبر سے شروع ہو رہی بھارت کے ساتھ ون ڈے  سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ آج وہ انڈیا جا رہی ہیں۔
انڈیا ویمنز کے ساتھ تین ون ڈے میچ کھیلنے کے لئے جو ٹیم اناؤنس کی گئی ہے اس مین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پلئیرز میں سے  دو کھلاڑیوں کو گھر واپس بھیجا جا رہا ہے۔  پیسر روزمیری مائر اور آف اسپنر لی کاسپریک اس اسکواڈ میں شامل ہیں جنہوں نے خواتین کا T20 ورلڈ کپ جیتا اور  اب دونوں ​​کو اپنے کام کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے ریسٹ دیا گیا  ہے۔

جولائی میں زچگی کے وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آ چکی لارین ڈاؤن کو بھی انڈیا جانے والی 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ سیریز وائٹ فرنز کے لیے اہم تیاری کے طور پر کام کرے گی کیونکہ انہیں اگلے سال کرکٹ ورلڈ کپ کانڈیا میں ہی کھیلنا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر  پولی انگلس نے بھی  انڈیا جانے والے اسکواڈ میں اپنی پہلی کال اپ حاصل کی ہے۔

ہیڈ کوچ بین ساویر اس دورے کو اگلے آئی سی سی ایونٹ کی تیاری کے لیے ایک بہترین موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ساویر نے کہا، "سیریز جیتنے کی کوشش کے علاوہ، یہ دورہ بھارت میں اگلے سال ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی اہم تیاری کے طور پر کام کرے گا،" 

“اس گروپ کیلئے  T20 ورلڈ کپ چیمپئن بننے کے 24 گھنٹے  امیزنگ ہیں۔ ہم جیت کا مزہ لے رہے ہیں لیکن جب ہم ہندوستان پہنچیں گے تو ہمیں دوبارہ توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور اگلے چیلنج پر اپنی نگاہیں مرکوز کرنی ہوں گی۔

وائٹ فرنز کے انڈیا مین ون ڈے فکسچر
پہلا ون ڈے - جمعرات 24 اکتوبر - نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد

دوسرا ون ڈے - اتوار 27 اکتوبر - نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد

تیسرا ون ڈے - منگل 29 اکتوبر - نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد

نیوزی لینڈ ون ڈے اسکواڈ: سوفی ڈیوائن (کیپٹن)، سوزی بیٹس، ایڈن کارسن، لارین ڈاؤن، ایزی گیز، میڈی گرین، بروک ہالیڈے، پولی انگلیس، فران جوناس، جیس کیر، میلی کیر، مولی پین فولڈ، جارجیا پلمر، ہننا رو، لیہ تہو ہو پر مشتمل ہے۔