برٹش ائیرویز نے اسرائیل کیلئے فلائٹس مارچ 2025 تک معطل کر دیں

22 Oct, 2024 | 03:58 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  برٹش ائیرویز نے اسرائیل کی تمام پروازیں مارچ 2025 تک معطل کر دی ہیں۔
برطانیہ کی ایئر لائن بھی حالیہ ہفتوں میں بین گوریون ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ کرنے والے غیر ملکی کیریئرز کی ایک بڑی تعداد میں  شامل ہو گئی ہے۔ اتوار کے سہپہر تل ابیب پر ڈرون حملے کے سبب بن گوریون انٹرنیشنل ائیر پورٹ کچھ دیر کے لئے بند ہوا تاہم اس کے بعد سے سرائیلی ایئر لائنز  اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔  

ڈرون اٹیک کے سبب اس عارضی تعطل کے تناظر میں اہم واقعہ یہ ہوا ہے کہ برٹش ایئرویز نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان شدید لڑائی اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کے سبب، اگلے سال مارچ کے آخر تک تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر رہی ہے۔

برٹش ایئرویز کے ترجمان نے ای میل کیے گئے بیان میں کہا اب تک اسرائیل کی فلائٹس کے لئے بیچے جا چکے ٹکٹس بک کروانے والے مسافروں کے لئے کہا، "یہ اقدام ہمارے صارفین کو زیادہ یقین فراہم کرے گا جن سے ہم ان کی مرضی کے بارے میں مشورہ دینے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں، انہیں مکمل رقم کی واپسی کی جا سکتی ہے۔" 

برطانیہ کا فلیگ کیریئر  پیر کے روز ان غیر ملکی ایئر لائنز کی صف میں شامل ہو  گیا ہے جنہوں نے حال ہی میں اسرائیل تک اپنی پروازوں کی منسوخی میں توسیع کی ہے۔ پچھلے ہفتے، کم لاگت والی ایئر لائن ویز ایئر نے 15 جنوری تک اسرائیل جانے اور جانے والی اپنی تمام پروازوں کو کینسل کر دیا اور ڈیلٹا ایئر لائنز نے کہا کہ وہ کم از کم مارچ کے آخر تک اسرائیل کے لیے اپنے تمام روٹس کی منسوخی میں توسیع کر رہی ہے۔

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ، حزب اللہ کے ساتھ تناؤ اور اپریل اور اکتوبر میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر دو میزائل حملوں کے سبب غیر ملکی ایئر لائنز نے گزشتہ سال اسرائیل جانے اور جانے والی اپنی پروازیں بار بار منسوخ کی ہیں۔

غیر ملکی ائیرلائنز کی فلائٹس کی منسوخیاں حالیہ مہینوں میں خاص طور پر عام رہی ہیں، کیونکہ اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ کے اڈوں پر حملوں کے ردعمل میں حزب اللہ کے قریب روزانہ راکٹ اور ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے - اب یہ حملے وسطی اسرائیل پر  بھی ہو رہے ہیں۔  اور ایران کے دوسرے حملےمیں ایران نے تقریباً 200 بیلسٹک میزائل داغے۔ اسرائیل اس حملے کے دوران  اپنی فضائی حدود چند گھنٹوں کے لیے مکمل بند کرنے پر مجبور ہو گی تھا۔

اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹس سے تاثر ملتا ہے کہ کچھ ائیر لائنز اسرائیل آمد و رفت کیلئے اپنی فلائتس بحال بھی کرنے جا رہی ہیں۔ ایئر  یوروپا، ایئر فرانس، ریان ایئر اور آئی ٹی اے ایئر ویز اگلے ہفتے اسرائیل کے لیے اور  اسرائیل سے باقی ممالک کے لئے  اپنی پروازوں کی تجدید کرنے والی ہیں۔ ان کے ساتھ اگلے ہفتے Iberia، Bulgaria Air، Air Baltic، Lufthansa Group اور Lot  بھی فلائٹ آپریشنز شروع کرنے میں شامل ہونے والے ہیں۔

اسرائیلی ایئر لائنز، یعنی ال ال، آرکیہ اور اسر ائیر، تمام جنگ کے دوران اسرائیل کے لیے اور اسرائیل سے باقی دنیا کیلئے پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں، مقامی کمپنیاں صرف بین گوریون ہوائی اڈہ یا اسرائیلی فضائی حدود بند ہونے پر پروازیں منسوخ کر رہی ہیں۔

پیر کی دوپہر کو، اسرائیل کے سیکورٹی اپریٹس کے احکامات کے بعد ہوائی اڈے نے ٹیک آف اور لینڈنگ کو مختصراً روک دیا تھا۔ یہ احکامات 30 منٹ سے بھی کم وقت کے لیے نافذ تھے، اور آپریشن کے دوبارہ آغاز کے بعد IDF نے اعلان کیا کہ ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے بحیرہ روم کے اوپر پانچ ڈرون کو روکا اور مار گرایا ہے اور اب کسی درون کا خطرہ باقی نہیں۔

ڈرونز کو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے مار گرایا گیا تھا، فوج نے مزید کہا کہ بن گوریون ہوائی اڈے پر سیکیورٹی کے مزید کسی واقعے کا خدشہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں