سٹی42: بیروت میں ساحل ہسپتال کو خالی کرالیا گیا ہے، پیر کے روز اسرائیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بیروت میں ساحل ہسپتال کی عمارتوں کے نیچے حزب اللہ کا کیش بنکر موجود ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ساحل ہسپتال کے نیچے بنکر کا ایک خاکہ بھی ریلیز کیا گیا تھا۔
یہ اطلاعات میڈیا میں آنے کے بعد اطلاعات آ ئی ہیں کہ بیروت کے جنوبی علاقہ میں واقع ساحل ہسپتال کو خالی کرایا جا رہا ہے۔ ساحل ہسپتال کے ڈائریکٹر فادی عالمہ نے انٹرنیشنل نیوز ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ ہسپتال کے نیچے کوئی بنکر نہیں ہے۔ انہوں نے لبنانی فوج سے اسرائیل کے دعوے کی تحقیق کیلئے ہسپتال کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب IDF نے کہا ہے کہ وہ اس جگہ پر حملہ نہیں کرے گی، لیکن لبنانی لوگوں کو یہ تفصیلات فراہم کر دی ہیں کہ بنکر کے داخلی راستے کہاں ہیں۔
اسی دوران پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے بارہ بجے اسرائیل کی فوج کے ترجمان ڈینئیل ہگاری نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی گفتگو کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا، "آج رات، میں ایک ایسی سائٹ کے متعلق انٹیلی جنس اطلاعات کو ظاہر کرنے جا رہا ہوں جس پر ہم نے حملہ نہیں کیا — جہاں حزب اللہ کے پاس حسن نصر اللہ کے بنکر میں لاکھوں ڈالر کا سونا اور نقدی ہے۔ یہ بنکر کہاں واقع ہے؟ براہ راست بیروت کے قلب میں الساحل ہسپتال کے تحت۔
ویڈیو کی کیپشن میں کہا گیا: ڈینیل ہگاری جب ایک ہسپتال کے نیچے چھپے ہوئے حزب اللہ کے مالیاتی مرکز کو بے نقاب کر رہے ہیں۔
“Tonight, I am going to declassify intelligence on a site that we did not strike—where Hezbollah has millions of dollars in gold and cash—in Hassan Nasrallah’s bunker. Where is the bunker located? Directly under Al-Sahel Hospital in the heart of Beirut.”
— Israel Defense Forces (@IDF) October 21, 2024
Listen to IDF Spox.… pic.twitter.com/SjMZQpKqoJ