بیروت میں ساحل ہسپتال کے نیچے خزانے کا بنکر؛"القرد الحسن ایسوسی ایشن" کی شاخوں  پر مزید حملے

22 Oct, 2024 | 01:22 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسرائیل  نے لبنان میں حزب اللہ کے مالیاتی وسائل پر حملے پیر کے روز بھی جاری رکھے، اس دوران اسرائیلی فوج نے بیروت کے قلب میں ایک ہسپتال کے نیچے بنکر میں حزب اللہ  کا سب سے بڑا رقم کا ذخیرہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آئی ڈی ایف نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے   بینکنگ بازو پر حملے جاری رہیں گے۔ 
اسرائیلی فوج کے مطابق  فضائیہ نے حزب اللہ کے مالیاتی بازو   "القرد الحسن ایسوسی ایشن" کی شاخوں کو نشانہ بنایا۔

اتوار کو جب اسرائیلی  فوج نے شہریوں کو بیروت کے دحیہ ضلع اور وادی بیکا کے علاقے میں  مخصوص مقامات سے  کو دور رہنے کی تنبیہ کی تھی تو عینی شاہدین نے بتایا کہ خوف زدہ ہجوم نے ان علاقوں سے نکلنے کی کوشش میں  بیروت کے کچھ علاقوں میں سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔ ہزاروں لوگ بیک وقت سڑکوں پر نکل آئے تھے اور وہ محفوظ سمجھے جانے والے محلوں میں جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اسرائیلی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے لبنان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات بھر اور پیر کو  صبح سویرے حملوں کا سلسلہ شروع کیا، جس میں حزب اللہ کی درجنوں کمانڈ پوسٹوں اور ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں حزب اللہ کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے والی رقوم کو ذخیرہ کیا گیا تھا۔ فوج کے مطابق یہ رقوم حزب اللہ کے مالیاتی بازو القرد الحسن ایسوسی ایشن کے ذریعے فراہم کی گئیں۔ اتوار کی رات شروع ہونے والی یہ ائیر سٹرائیکس پیر  کو بھی جاری رہیں۔

آئی ڈی ایف نے کہا کہ جیٹ طیاروں نے  درجنوں ایسے مقامات کو نشانہ بنایا جو بیروت اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ  کو فنڈز فراہم کرنے والی تنظیم سے منسلک ہیں۔ یہ تنظیم  ایک غیر لائسنس یافتہ گرے مارکیٹ بینک کی طرح کام کر رہی ہے جس کی شاخیں کئی علاقوں مین پھیلی ہوئی ہیں۔ ان شاخوں کو   حزب اللہ کے نقد رقم کے اہم ذرائع میں سے ایک کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

السہل ہسپتال کے نیچے ڈالروں سے بھرا بنکر؟

حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کے لئے اتوار اور پیر کے فضائی حملوں کے بعد، IDF نے پیر کی شام ایک بڑے زیر زمین بنکر کی نشاندہی کی جو بیروت کے ایک مرکزی ہسپتال کے نیچے واقع ہے، جس کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کیلئے اہم مالیاتی سہولت کے طور پر کام کرتا ہے۔

آئی ڈی ایف نے بیروت کے اسپتال کے نیچے حزب اللہ کے جس کیش بنکر کا انکشاف کیا، اس میں ان کا خیال ہے کہ 500 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم پڑی ہے
یہ خفیہ منی بنکر جو لبنان کے دارالحکومت کے وسط میں السہل ہسپتال کے نیچے واقع ہے۔ 'یہاں جمع ہونے والے فنڈز کو   حزب اللہ کی تعمیر نو کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

مزیدخبریں