اسرائیل پر ڈرون کا سب سے بڑٓ حملہ، بن گوریاں ائیرپورٹ بند

22 Oct, 2024 | 12:13 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسرائیل کے وسطی شہر تل ابیب میں  بن گوریاں انترنیشنل ائیرپورٹ پر  فلائٹس کا ڈیپارچر آپریشن کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا کیونکہ حزب اللہ کے بھیجے ہوئے ڈرونز کے پورے سکوارڈ  کے حملہ کو روکنے کےلئے آئی ڈی ایف فضا میں کارروائی کر رہی تھی۔

اسرائیل کے میڈیا میں پیر کی شب شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق پیر کے روز حزب اللہ نے ڈرونز کا گزشتہ کئی ہفتوں مین سب سے بڑا حملہ کیا جسے  IDF نے  ناکام بنا دیا۔  حزب اللہ کے ڈرون طیاروں نے پروازوں میں خلل ڈال دیا۔
فوج نے ہفتوں میں سب سے بڑے ڈرون حملے میں بحیرہ روم کے اوپر حزب اللہ کے 5 ڈرون مار گرائے، بین گوریاں انٹرنیشنل ائیرپورٹ  پر پروازوں کو مختصر طور پر روک دیا؛ ڈرونز کی مداخلت  شمالی اسرائیل پر بھاری راکٹ فائر کے بعد ہوئی، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پیر کی شام  ہی آئی ڈی ایف نے اطلاع دی کہ  تل ابیب میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ یہ دھماکہ لبنان سے فائر کیے گئے ایک راکٹ کی وجہ سے ہوا جو ایک کھلے علاقے میں گرا۔

آئی ڈی ایف نے بتایا   کہ اس راکٹ کی تل ابیب پر آمد کے باوجود اس  پالیسی کے تحت سائرن نہیں بجائے گئے کہ اگر یہ تعین ہو جائے کہ راکٹ سے کوئی خطرہ نہیں ہے تو کوئی وارننگ جاری نہیں کی جاتی۔

ہفتوں میں سب سے بڑے ڈرون حملے میں، IDF نے پیر کی سہ پہر کو اعلان کیا کہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے بحیرہ روم کے اوپر پانچ ڈرون کو روکا۔ فوج کے مطابق ان ڈرونز کو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا گیا۔
 IDF کا کہنا ہے کہ اس نے بیروت اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ القرد الحسن قرض ایسوسی ایشن کی شاخوں پر  (ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب) حملہ کیا۔

اسی دوران شامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک  گائیڈڈ میزائل نے دمشق میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ۔

مزیدخبریں