حوالہ ہنڈی کا بڑا گینگ گرفتار، کروڑوں روپے اور بھاری مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد

22 Oct, 2023 | 10:56 PM

اشرف خان: ایف آئی اے اسٹیٹ بینکنگ سرکل کراچی نےحوالہ ہنڈی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال کی ہدایت پر چھاپے کے دوران تین ملزمان سے 32700 امریکی ڈالر، 15000 سعودی ریال، 800 یو اے ای درہم برآمد کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان سے 9 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

 ایف آئی اے حکام نےگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا.

مزیدخبریں