محکمہ موسمیات نے سیاحت کے شوقین شہریوں کو خوشخبری سنا دی

22 Oct, 2023 | 10:27 PM

روزینہ علی:محکمہ موسمیات نے سیاحت کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری سنا دی۔

  ملک کے  بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلوداورموسم خشک رہے گا۔ تاہم  گلگت بلتستان، کشمیر،  شمال مشرقی پنجاب،  بالائی   خیبر پختونخوا اورمغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر  ہلکی برفباری  کا امکان ہے۔


 پیر کے روزموسم کی   صورتحال

  ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک  رہے گا۔ تاہم  شمال مشرقی پنجاب،  کشمیر،گلگت بلتستان اوربالائی   خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔


اسلام آباد

 اسلام آباد میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔


خیبرپختونخوا

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم  دیر، چترال،  کوہستان اور سوات میں مطلع جزوی ابرآلود  رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر  ہلکی بارش کا امکان بتایا جا رہا ہے۔


پنجاب

    صوبہ کے بیشتر اضلاع میں   موسم خشک جبکہ گوجرنوالہ،سیالکوٹ،لاہور،مری ،  گلیات  اور گردونواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔


بلوچستان

   صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم  بارکھان،قلات،لسبیلہ اور گردونواح  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


سندھ کے موسم کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔


 سیاحوں کیلئے خوشخبری، کشمیرگلگت بلتستان میں برفباری

     کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور  پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں