امانت کشگوری: نو مئی کے واقعات کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہونے کی اطلاع کے ساتھ یہ اطلاع بھی آ گئی کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس میں 9 مئی واقعہ کے 9 ملزمان نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر دیں۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیرالتواہے،9 مئی کے واقعہ کے بعد بطور ملزمان فوجی اتھارٹی کے زیر حراست ہیں،فوجی حکام کا دوران حراست ہمارے ساتھ سلوک بہت اچھا ہے،ہمیں ملٹری اتھارٹی سے انصاف کا مکمل یقین ہے۔
درخواستوں میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے مقدمہ کے متاثرہ فریق ہیں،سپریم کورٹ ہمیں کیس میں فریق بنائے ، درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ مقدمے میں فریق بناکر ملٹری اتھارٹی کو جلد ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے۔
9 مئی کا واقعہ؛ فوجی عدالت میں ٹرائل کا آغاز، 9 ملزموں کی سپریم کورٹ میں خلافِ توقع درخواستیں آگئیں
22 Oct, 2023 | 09:50 PM