مشتاق بھٹہ: لودھراں میں کنویں کی کھدائی کرتے ہوئے مٹی کے تودے تلے دب جانے والے دونوں مزدوروں کی نعشیں دس گھنٹوں کی کوشش کےبعد نکال لی گئیں۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق آج صبح لودھراں کے علاقے ملک پور میں دو مزدور 31 سالہ ریاض اور 18 سالہ عاطف 50 فٹ گہرے کنویں کی صفائی کے لیے اینٹیں نکال رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پر آن گرا اور دونوں مٹی تلے دب گئے۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے دس گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد دونوں مزدوروں کی نعشیں مٹی سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی ہیں ۔ مرنے والے دونوں مزدور کزن تھے۔