ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاتی امراء میں اہم بیٹھک ، دو اہم فیصلے کر لئے گئے

Jati Amra, Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif, Ishaq Dar, Maryam Nawaz, Peoples Party, PMLN, Mahaz Arai Politics, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: جاتی امرا میں مسلم لیگ نون کی سینئیر قیادت کی اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی جس میں مستقبل کے سیاسی لاٗحہ عمل کی نوک پلک سنواری گئی۔
ذرائع کے مطابق اتوار کے روز جاتی امرا میں میاں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نوازشریف ،شہباز شریف ،مریم نواز اور حمزہ شہباز اور اسحق ڈار  شریک ہوئے۔ اس مشاورتی نشست میں   نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد ملک کے سیاسی منظر  نامہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم بیٹھک میں دو اہم فیصلے کئے گئے، ایک یہ کہ نواز شریف پہلے اپنے قانونی معاملات پر توجہ دیں گے، دوسرے یہ کہ مسلم لیگ نون پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی میں ملوث نہیں ہو گی۔ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں  کی لیڈرشپ سے ملاقات اور ٹیلی فونک رابطوں کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز کے بعد نوازشریف اگلے دو روز میں سیاسی رابطوں کا آغاز کریں گے ۔ نوازشریف، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری،مولانا فضل الرحمن،عطا اللہ مینگل،بلاول بھٹو زرداری سمیت مختلف رہنماوں سے خوڈ رابطے کریں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اس اہم اجلاس میں یہ طے پایا کہ نوازشریف پہلے قانونی معاملات پر فوکس کریں گے تاہم وہ پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کرکے کا  تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کریں گے۔

ذرائع  نے بتایا کہ اجلاس میں دوسرا اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ مسلم لیگ نون پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی نہیں کرے گی۔ 
رہنماؤں کو پیلز پارٹی کی لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے تنقیداورنوازشریف کی واپسی کے حوالے سے سیاسی محاذ آرائی  میں ملوث ہونے سے گریز  کرنےکی تجویز دے دی گئی۔