دُرِ نایاب: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اتوار کے روز اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا،فلائی اوور کی ایک سائیڈ کا پل مکمل ہوگیا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اکبر چوک فلائی اوور کو نومنبر تک چالو کر دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تعمیر ہونے والے فلائی اوور کا معائنہ کیا ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی پیدل چل کر پل پر گئے اورپھر ڈالے کو خود ڈرائیو کر کے پل کے اوپرتک گئے ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بننے والے پل پر کھڑے ہو کر پورے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کامعائنہ کیا ۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کالج روڈ کی تعمیر وبحالی بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پل پر اسفالٹ ڈالنے کا کام جلد ازجلد مکمل کیاجائے۔ انہوں نے فلائی اوورز کی دوسری سائیڈ کو بھی جلد ازجلد مکمل کرنے کاحکم دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ فلائی اوورز کو نومبر کے وسط تک ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گا۔
کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
کنٹریکٹر نے منصوبے کی تکمیل اورتعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،ڈپٹی کمشنر، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اکبر چوک فلائی اوور کے ایک پل کی تعمیر مکمل،محسن نقوی کا وزٹ
22 Oct, 2023 | 06:33 PM
This browser does not support the video element.